11:21 , 21 اپریل 2025
Watch Live

عاطف خان فراڈ کیس، ابتدائی تحقیقات میں حیران کن انکشافات

ایف آئی اے نے عاطف خان کے خلاف فراڈ کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، جس میں اہم انکشاف ہوا کہ ملزم کی اہلیہ، اداکارہ نادیہ حسین سیلون کا اکاؤنٹ بھی اس فراڈ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں ایف آئی اے نے 55 صفحات پر مشتمل عبوری چالان جمع کرایا۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ عاطف خان کے بینک اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے والوں میں نادیہ حسین سیلون کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے، جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

چالان کے مطابق، عاطف خان نے کمپنی فنڈز سے خریدے گئے شیئرز سے 31.47 ملین روپے کے ڈیویڈنڈ اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرائے اور ذاتی ٹریڈنگ کے لیے 65 کروڑ روپے کے فنڈز حاصل کیے، جنہیں کمپنی کے اکاؤنٹس کے ذریعے واپس کیا گیا۔

عاطف خان نے کمپنی کے اکاؤنٹس سے 1.429 ارب روپے منتقل کیے اور 1.322 ارب روپے واپس کیے۔ اس کے علاوہ، ملزم نے کمپنی کے فنڈز کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہوئے 107 ملین روپے کا فراڈ کیا۔

ملزم کی بطور سی ای او تعیناتی کے دوران مختلف اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی گئی۔ اس کیس کی تحقیقات عاصم واجد، چیئرمین الفلاح سکیورٹیز کی شکایت پر کی جا رہی ہیں، اور عاطف خان کو 8 مارچ 2025 کو گرفتار کیا گیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION