02:56 , 16 جون 2025
Watch Live

عالمی بینک نے غربت کا نیا معیار جاری کر دیا، پاکستان کی نصف آبادی غریب قرار

اسلام آباد: عالمی بینک نے غربت ناپنے کا نیا عالمی پیمانہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت روزانہ 1200 روپے (4.20 ڈالر) سے کم کمانے والے افراد پاکستان میں غریب شمار ہوں گے۔

نئے پیمانے کے مطابق پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، جو پہلے 39.8 فیصد تھی۔ اس حساب سے تقریباً 10 کروڑ 80 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں 2018-19 کے پرانے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے کیونکہ حکومت نے تاحال نئی مردم شماری کے نتائج فراہم نہیں کیے۔

نئے معیار کے مطابق انتہائی غربت کی حد روزانہ آمدن 3 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس زمرے میں پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی (تقریباً 4 کروڑ افراد) شامل ہیں

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION