02:18 , 27 اپریل 2025
Watch Live

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 3 ہزار ڈالر کا سنگِ میل عبور کر گیا۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 3022 ڈالر کا ہوگیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2550 روپے کا اضافہ ہوا۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 2186 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے کا ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے کے اضافے سے 3555 روپے ہوگئی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION