12:16 , 13 جولائی 2025
Watch Live

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

آج کاروباری روز کے دوران عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

سونے کی بین الاقوامی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 3,330 ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 3,54,665 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 237 روپے بڑھ کر 3,04,068 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 26 روپے سستی ہو کر 3,764 روپے ہو گئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کمی کے بعد 3,227 روپے رہ گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION