09:20 , 27 اپریل 2025
Watch Live

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد: عالمی منڈی میں 11 روز کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ ہوئی۔ امریکی خام تیل 69.76 سے کم ہو کر 66.82 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔ 11 روز میں عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ 3 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل کم ہوگیا۔ برطانوی برینٹ کی 70.12 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔

16 مارچ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 مارچ کو کیا جائے گا۔ 16 مارچ سے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں کمی سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے تک کمی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION