03:03 , 25 اپریل 2025
Watch Live

عامر خان نے کس لڑکی کو منانے کیلئے خون سے خط لکھا؟

بھارتی اداکار عامر خان نے اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ کو شادی سے قبل منانے کیلئے خون سے خط لکھنے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ایک بار رینا کی ناراضگی دور کرنے کیلئے خون سے خط لکھ چکے تھے، جو رینا کو بالکل پسند نہیں آیا اور وہ مزید ناراض ہوگئیں۔

بھارتی اداکار نے اپنے اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت کم عمر تھے اور انہیں لگتا تھا کہ خون سے خط لکھ کر محبت کا اظہار کرنا رینا کو پسند آئے گا۔ تاہم، اب وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ طریقہ مناسب نہیں تھا اور نوجوانوں کو ایسا کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔

عامر خان نے مزید بتایا کہ وہ اور رینا ایک دوسرے کو کھونے کے خوف سے بھاگنے پر مجبور ہوئے تھے۔ اس وقت عامر 21 سال کے اور رینا 19 سال کی تھیں، اور ان کے والدین کو ان کے تعلق کا علم نہیں تھا۔ 1986 میں شادی کرنے والے عامر اور رینا کا رشتہ 2002 میں ختم ہوگیا تھا، جبکہ عامر نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، جو 2021 میں ختم ہوگئی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION