
60ویں سالگرہ پر عامر خان کا نئی محبت کا اعتراف

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان نے 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر اپنی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔
اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ 25 سال قبل ان کی ملاقات گوری سے ہوئی تھی اور اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ پارٹنر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کیلئے سنجیدہ ہیں۔
عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گوری ان کے پروڈکشن ہاؤس کیلئے کام کرتی ہیں اور وہ ہر روز گوری کیلئے گنگناتے ہیں۔ عامر خان نے اس دوران گوری کیلئے بالی ووڈ کا مشہور گانا "کبھی کبھی میرے دل میں” بھی گایا۔
عامر خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ گوری کی ملاقات انہوں نے اپنے ممبئی کے گھر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی کروائی۔ گفتگو کے اختتام پر عامر نے اپنی 2001 کی ہٹ فلم "لگان” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھون کو اس کی گوری مل ہی گئی۔
عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ گوری نے اب تک ان کی زیادہ تر مشہور فلمیں جیسے "لگان” اور "دنگل” کم ہی دیکھی تھیں، لیکن اب وہ بالی ووڈ فلمیں دیکھتی ہیں۔
60 سال کی عمر میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ وہ شادی کریں گے یا نہیں، لیکن وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کے بچے خوش ہیں اور وہ اپنی سابقہ بیویوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ سپر اسٹار نے پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے کی تھی جن سے ان کے دو بچے، جنید اور ایرا خان ہیں۔ ان کی دوسری بیوی، ہدایت کار کرن راؤ تھیں، جن سے عامر نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں نے 2021 میں علیحدگی اختیار کی۔ کرن راؤ سے عامر کا بیٹا آزاد ہے۔
لاہور شہر کی اکلوتی خاتون ایس ایچ او پر مقدمہ درج
22 گھنٹے پہلے
لاہور شہر کی اکلوتی خاتون ایس ایچ او پر مقدمہ درج
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی تاریخ کا ایک غیرمعمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ویمن پولیس اسٹیشن…22 گھنٹے پہلےعلی امین گنڈاپور و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
لاہور – انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ناقابلِ…3 دن پہلےبنو: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
خیبرپختونخوا پولیس نے بنوں کے علاقے دھڑے پل پر قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو بروقت کارروائی…3 دن پہلےسعودی عرب میں بس حادثہ، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں ایک افسوسناک بس حادثے میں 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے، جن میں 3 خواتین…4 دن پہلے
شدید گرمی یا طوفانی بارش؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 26 اپریل سے 30 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کی…44 منٹس پہلےسینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب لاہور میں معمولی ٹریفک حادثے میں زخمی
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب آج صبح لاہور کے قریب ڈیفنس روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہو…3 گھنٹے پہلےسئینر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
لاہور: سئینر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، چہرے پر معمولی چوٹ آئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس روڈ…16 گھنٹے پہلےباہمی اتفاق کے بغیر نئی نہر نہیں بنے گی، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ صوبوں کی باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر…16 گھنٹے پہلے
شدید گرمی یا طوفانی بارش؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 26 اپریل سے 30 اپریل کے دوران…44 منٹس ago62 سالہ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
ہالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ڈیمی مور کو سال 2025…2 گھنٹے agoبھارت کا آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان سے نہ کھیلنے کا عندیہ
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار…3 گھنٹے ago