06:36 , 18 جولائی 2025
Watch Live

عثمان خواجہ کا اصولی مؤقف، اسرائیل مخالف صحافی سے اظہارِ یکجہتی پر انٹرویو سے انکار

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے والے صحافی پیٹر لالور سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر ایک انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، پیٹر لالور کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان دینے پر ان کی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ اسی برطرفی کے خلاف بطور احتجاج، عثمان خواجہ نے لائیو انٹرویو کی پیشکش کو ہاتھ کے اشارے سے مسترد کیا اور خاموشی سے وہاں سے چلے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

خواجہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر پیٹر لالور کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں اور ان کی برطرفی کو آزادیٔ اظہار کے خلاف قرار دیا تھا۔

پیٹر لالور نے بھی عثمان خواجہ کے اس رویے کو سراہا اور کہا کہ خواجہ ایک اصول پسند شخصیت ہیں، اور مشکل وقت میں ان کی حمایت میرے لیے قیمتی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION