01:57 , 25 اپریل 2025
Watch Live

ایک منٹ جلد دفتر چھوڑنے پر برطرفی، عدالت کا حیران کن فیصلہ

گوانگ ڈونگ: چین میں خاتون کو ایک ماہ کے دوران صرف 6 دن، ایک منٹ قبل دفتر چھوڑنے پر ملازمت سے نکال دیا گیا۔

برطرفی کے بعد خاتون نے لیبر رائٹس اتھارٹی سے رجوع کیا اور مقدمہ جیت لیا۔ عدالت نے اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کمپنی کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

مس وانگ نامی خاتون گزشتہ 3 سال سے بہترین کارکردگی کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔ انہیں بغیر کسی وارننگ کے صرف اس بنیاد پر برطرف کیا گیا کہ وہ "دفتر سے جلدی نکلتی ہیں”۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایک منٹ پہلے چھٹی کرنا "کام سے جلدی جانا” نہیں کہلاتا، اور کمپنی کا فیصلہ غیر منصفانہ اور ثبوت سے عاری تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION