02:13 , 22 اپریل 2025
Watch Live

عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کو بڑا ریلیف دیدیا

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف مبینہ فراڈ کیس میں جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

لاہور کے علاقے کینٹ کی کچہری عدالت کے میجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے گزشتہ روز اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم، آج اداکارہ خود ہی اپنے وکیل بیریسٹر حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

نازش جہانگیر نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کر دیا۔

عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ نازش جہانگیر کے خلاف ساتھی اداکار اسود ہارون نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION