
میرے ساتھ بدتمیزی نہ کرو، علمیہ خان کی نعیم پنجوتھا سے تلخ کلامی!

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے داخلہ دروازے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکلاء اور بانی کی بہن علیمہ خان کے مابین شدید تلخ کلامی۔
علیمہ خان کی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ کے گیٹ پر وکلاء رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، علیمہ خان نے وکلاء رہنماوں کو چارج شیٹ کردیا۔
وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسکو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کیلئے جیل آتا ہے۔
View this post on Instagram
علیمہ خان نے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھائی اندر ہے۔ ہمارا اس سے پیار ہے۔ ہم اسکے لئے جان بھی دے سکتے ہیں۔ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا۔ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے۔
علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ سے سوال کیا کہ آپ تو بشری بی بی کے فوکل پرسن ہیں آپ کس کس سے ملتے ہیں۔ جواب میں نعیم پنجھوتہ نے کہا کہ میں کسی سے نہیں ملا، جس سے ملا ہوں آپ بتائیں۔ جس پر علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔
جواب میں نعیم پنجھوتہ نے کہا کہ میں بدتمیزی نہیں کر رہا، ہم جیلیں بھگت کر آئے ہیں اور ہم پر پرچے ہوئے ہیں۔ جس پر علیمہ خان نے کہا کہ تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو، خاموش رہو۔ جس کے بعد موقع پر کھڑے وکلاء نعیم پنجھوتہ کو پکڑ کر سائیڈ پر لے گئے۔
علیمہ خان وکلاء سے بار بار پوچھتی رہیں کہ آپ اب تک بانی کیلئے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے۔ میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فونک بات نہیں کرائی جا رہی اور نہ کتابیں مل رہی ہیں۔
ایرانی صدر مسعود کی سائیکل سواری کی ویڈیو وائرل
20 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کی تعلیمی اداروں کے لیے نئے سرمائی اوقات کا اعلان
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے سرمائی اسکول اوقات کا…15 گھنٹے پہلےایرانی صدر مسعود کی سائیکل سواری کی ویڈیو وائرل
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ صوبہ اصفہان…20 گھنٹے پہلےپنجاب حکومت کا لاہور کے قریب نیا ایئرپورٹ بنانے کا منصوبہ
پنجاب حکومت نے لاہور کے قریب نیا ایئرپورٹ بنانے کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے لیے راوی اربن ڈویلپمنٹ…22 گھنٹے پہلےخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (16 اکتوبر 2025): سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران…2 دن پہلے
کراچی میں پولیو ورکرز پر تشدد کا واقعہ
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 گوہر آباد میں پولیو ورکرز پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ پولیو…3 گھنٹے پہلےلیجنڈ ٹرسٹ کے فنڈز میں کروڑوں کی مبینہ خوردبرد کا انکشاف
کراچی میں فنکاروں کی مالی مدد کے لیے قائم لیجنڈ ٹرسٹ کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ خوردبرد کا…6 گھنٹے پہلےکراچی میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری
کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری ہے، جہاں مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں…6 گھنٹے پہلےآزاد کشمیر کے دو وزرا نے اپنی وزارتیں چھوڑ دیں
آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا…8 گھنٹے پہلے
چیئرمین پی سی بی کا ٹیسٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے…3 گھنٹے agoملک میں حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا
حالیہ سیلاب سے پاکستان میں سب سے زیادہ نقصان پنجاب…5 گھنٹے agoلیجنڈ ٹرسٹ کے فنڈز میں کروڑوں کی مبینہ خوردبرد کا انکشاف
کراچی میں فنکاروں کی مالی مدد کے لیے قائم لیجنڈ…6 گھنٹے ago