03:57 , 27 اپریل 2025
Watch Live

علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی پیشکش پر نیم رضامندی ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے صوبائی معاملات پر بھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا۔ ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پر جاری بے جا تنقید بھی زیر بحث آئی۔ ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظر ثانی پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں کسی پیش رفت تک اسے خفیہ رکھنے پر اتفاق ہوا۔ آنے والے چند دنوں میں علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کرینگے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION