12:33 , 13 جولائی 2025
Watch Live

علی امین گنڈا پور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی دیدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اسمبلی کو تحلیل کر سکتے ہیں، یہ ان کا آئینی حق اور اختیار ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ بجٹ پر ووٹنگ شروع ہونی ہے لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی کہ بجٹ کی ووٹنگ میں حصہ نہ لیں۔ ان کے مطابق اگر بجٹ پاس نہ ہوا تو وفاقی حکومت فنانشل ایمرجنسی کا استعمال کر کے صوبے پر کنٹرول حاصل کر سکتی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے پر ٹیک اوور کی سازش کی جا رہی ہے اور یہ نظام ختم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس بلانا گورنر کا آئینی فرض ہے لیکن گورنر نے اجلاس نہیں بلایا، جو سازش کی ابتدا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بجٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا گیا تاکہ وہ اپنی رائے دے سکیں، اور انہوں نے سیاسی حق کے طور پر بجٹ پر رائے دینا ضروری قرار دیا۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو واضح پیغام دیا کہ انہیں قانونی طور پر نااہل نہیں کیا جا سکتا اور وہ اپنی آئینی طاقتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔ علی امین نے ارکان اسمبلی کو خبردار کیا کہ وہ سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ایسی تحریک چلائیں گے جس سے موجودہ نظام غیر مستحکم ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION