12:53 , 13 جولائی 2025
Watch Live

عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ بات ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، 22 گھنٹے تنہائی میں رکھتے ہیں اور کتابیں بھی نہیں دی جا رہیں۔ ملاقاتوں پر سخت پابندیاں ہیں، صرف چند منٹ کے لیے اہل خانہ اور وکلا کو اجازت دی گئی۔

سابق وزیر اعظم کی ہمشیرہ کے مطابق عمران خان نے عدلیہ کی آزادی، میڈیا پر پابندی اور آئینی ترامیم پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پارلیمنٹ میں غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں اور ملک کو غلامی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر پابندیاں برقرار رہیں تو پارٹی ممبران اپنی "علامتی اسمبلی” قائم کریں۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے احتجاجی حکمت عملی کے لیے پارٹی قیادت کو تفصیلی ہدایات دے دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION