10:14 , 21 اپریل 2025
Watch Live

عمر میں تبدیلی کا عمل مزید سخت؟ نادرا کی نئی پالیسی!

نادرا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) میں عمر کی ترمیم سے متعلق نئے رہنما اصول 2025 کے لیے جاری کر دیے ہیں۔ ان قواعد کا مقصد عمر میں تبدیلی کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

نادرا کے مطابق، بیرون ملک مقیم پاکستانی اب اپنی تاریخ پیدائش میں ترمیم کے لیے پاک آئی ڈی (Pak ID) موبائل ایپ کے ذریعے، قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر یا اپنے ملک میں موجود پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے سے رابطہ کر کے درخواست دے سکتے ہیں۔

مطلوبہ دستاویزات اور اہلیت

عمر میں تبدیلی کی حد کے مطابق مختلف دستاویزات درکار ہوں گی:

  • پہلی بار عمر میں تبدیلی (5 سال تک):
    پاکستانی پاسپورٹ، میٹرک سرٹیفکیٹ، گزشتہ 3 سال کے اندر جاری مارک شیٹ، یا سروس بک۔

  • دوسری بار تبدیلی (366 دن تک):
    پاکستانی یا غیر ملکی پاسپورٹ، ریزیڈنٹ پرمٹ، یا میٹرک سرٹیفکیٹ۔

  • ایک سال (366 دن) کی تبدیلی:
    ملکی یا غیر ملکی برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر اجازت ہوگی۔

  • بھائی بہن میں غیر فطری عمر کا فرق (7 ماہ سے کم):
    ایسی صورت میں 366 دن تک عمر میں ترمیم بغیر کسی اضافی دستاویز کے کی جا سکتی ہے۔

فیس کی تفصیل

نادرا نے عمر میں تبدیلی کی مدت کے مطابق نئی فیس مقرر کی ہے:

عمر کا فرق فیس (امریکی ڈالر)
1 سال یا اس سے کم $5
1 سال سے زیادہ، 2 سال یا اس سے کم $25
2 سال سے زیادہ، 3 سال یا اس سے کم $40
3 سال سے زیادہ $65
دوسری بار عمر میں ترمیم $125

درخواست دینے کا طریقہ

عمر میں ترمیم کی درخواست دینے کے لیے درج ذیل ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں:

  • پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے (Android و iOS پر دستیاب)

  • قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کر کے

  • متعلقہ پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے سے رجوع کر کے

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION