01:45 , 23 جون 2025
Watch Live

عوام پر مہنگائی کا نیا وار، بجلی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ

عوام پر مہنگائی کا نیا وار، بجلی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد: سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ درخواست اپریل 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق، بجلی 1 روپیہ 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت کرے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

سی پی پی اے کی رپورٹ کے مطابق، اپریل میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ 10 ارب 19 کروڑ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔

اپریل کے مہینے میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ نیپرا کی ریفرنس لاگت 7.68 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION