02:43 , 16 جون 2025
Watch Live

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی مزید کتنی سستی ہوگی؟

اسلام آباد: نیپرا میں حکومت کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا عندیہ دیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے مالی سال میں بجلی 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک سستی ہو سکتی ہے۔

حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 140 ارب سے 400 ارب روپے تک ریلیف مل سکتا ہے۔ نئی تخمینہ شدہ پاور پرچیز پرائس 24.75 سے 26.22 روپے فی یونٹ ہو سکتی ہے، جو کہ رواں سال کے 27 روپے فی یونٹ سے کم ہے۔

وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ سستی بجلی اور اقتصادی بحالی کے باعث آئندہ سال بجلی کی طلب میں 2.8 سے 5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ صرف اپریل میں طلب میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نیپرا نے وزارت توانائی سے بجلی کی طلب میں اضافے کے دعوے پر سوال اٹھایا، جس پر بتایا گیا کہ قیمتوں میں کمی اور جی ڈی پی میں متوقع اضافہ اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION