02:58 , 16 جون 2025
Watch Live

عیدالاضحیٰ پر بھارتی فلموں پر پابندی، مقامی سینما کو فروغ دینے کا فیصلہ

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پاکستانی فلم انڈسٹری اور مقامی سینما کو فروغ دینا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ پابندی عید سے دو دن قبل شروع ہو کر دو ہفتوں تک نافذ رہے گی۔ اس دوران تمام بھارتی فلمیں، جن میں پنجابی فلمیں اور اردو یا دیگر زبانوں میں ڈب فلمیں شامل ہیں، پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں نہیں دکھائی جائیں گی۔

یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو باکس آفس پر مکمل توجہ اور سپورٹ حاصل ہو، اور مقامی پروڈکشنز کو مالی و تخلیقی طور پر فائدہ پہنچے۔

فلمی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم پاکستانی فلم سازوں، ہدایت کاروں اور اداکاروں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوگا۔ عید جیسے تہواروں پر مقامی فلموں کی کامیابی نہ صرف انڈسٹری کو سہارا دیتی ہے بلکہ ناظرین کا اعتماد بھی بحال کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION