02:48 , 16 جون 2025
Watch Live

عیدالاضحیٰ پر مسافروں کیلئے خوشخبری

عیدالاضحیٰ پر مسافروں کیلیے خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے ریلوے کرایوں میں 20 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رعایت عید کے تینوں ایام میں دستیاب ہوگی۔

وزیر ریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی، تاکہ شہریوں کو سفر کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ 11 ماہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ادارے کی آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران پسنجر سروسز سے 42 ارب روپے کی آمدن حاصل کی گئی، جبکہ لیز پر دی گئی ریلوے کی املاک سے بھی خاطر خواہ ریونیو حاصل ہو رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں ریلوے فریٹ سروسز کے ذریعے آمدن میں اضافہ کیا جاتا ہے، اور پاکستان ریلوے بھی اس ماڈل کو اختیار کرتے ہوئے بعض سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید برآں، وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ ریلوے کے زیر انتظام آٹھ اسپتالوں کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اور ان اسپتالوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔ ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION