02:54 , 16 جون 2025
Watch Live

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔

چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں، جبکہ عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر آصف زرداری نے عید کے پیغام میں کہا کہ ہمیں قربانی، محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا تاکہ پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنایا جا سکے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور قربانی اور اتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عید کی خوشیوں میں فلسطینی بھائیوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نہ بھولنے کی اپیل کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی قوم کی استقامت اور قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور غور و فکر کا مقدس موقع ہے، اور یہ موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION