03:49 , 27 اپریل 2025
Watch Live

عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟ خبر آگئی

لاہور: عید الفطر کے موقع پر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر 40 سینٹ کی کمی آئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 60 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان میں موجودہ عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے 18 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے۔ تاہم، حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION