02:25 , 25 اپریل 2025
Watch Live

عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے عید الفطر 2025 کے لیے 3 تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی، اور ان دنوں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

دوسری جانب، ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ 30 مارچ کی شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 26 گھنٹے ہوگی۔ اگر رمضان 30 روزوں تک مکمل ہوا تو عید الفطر یکم اپریل (منگل) کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION