01:16 , 22 اپریل 2025
Watch Live

عید سے 15 دن پہلے 2 چھٹیاں!

کراچی: ہولی کے تہوار کے سلسلے میں ہندو برادری کیلئے سندھ میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 13 اور 14 مارچ کو ہندو برادری کیلئے سندھ میں عام تعطیل ہوگی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی کل 13 مارچ کو بھرپور طریقے سے منائے گی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام ہولی کی مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہو گی۔

ہولی کے موقع پر کرشنا مندر کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ تقریب کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

ہولی کی تقاریب میں ہندو برادری کرشنا مندر میں کیک کاٹ کر اور مختلف رنگوں کے پاؤڈر سے کھیل کر ہولی کی خوشیاں منائے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION