03:05 , 25 اپریل 2025
Watch Live

عید پر موسم کیسا رہے گا؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بڑا انکشاف کردیا

چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال نے خبردار کیا ہے کہ عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور بڑے شہر زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران محمد افضال نے کہا کہ اس سال پاکستان کو خشک سالی کا سامنا ہے، کیونکہ یکم ستمبر 2024 سے 26 مارچ 2025 تک بارشیں معمول سے 42 فیصد کم ہوئی ہیں۔ سندھ میں بارشوں میں 63 فیصد، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 41 فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی بارشیں کم ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کیلئے پانی کی کمی زراعت کو متاثر کرے گی، جنگلی حیات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، اور پانی کی کمی سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

محمد افضال کے مطابق، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے اور آئندہ مہینوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشئرز پگھلنے سے پانی کی کمی ہو گی، خاص طور پر تربیلا اور منگلا ڈیم میں ذخیرہ شدہ پانی کی سطح میں کمی آئے گی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں زیرِ زمین پانی 150 فٹ تک نیچے جا چکا ہے، اور بارشوں کی کمی کے باعث جڑواں شہروں میں 150 فٹ تک بورز خشک ہونے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION