04:01 , 27 اپریل 2025
Watch Live

عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ ہونے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر 2025 کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کے ذریعے نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی سالانہ روایت جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ، بینکوں کے ملک بھر میں موجود برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو نئے نوٹوں تک رسائی فراہم کرنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رمضان 2025 کے دوران کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو 27 ارب روپے کے نئے نوٹ فراہم کیے جا چکے ہیں، تاکہ عوام کو ان نوٹوں کی دستیابی میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

مزید برآں، اے ٹی ایم نیٹ ورک کے ذریعے بھی عوام کو معیاری اور صاف ستھرے نوٹ فراہم کرنے کی سہولت دی جائے گی، اور نئے نوٹوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عید کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کو آسان بنانا ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION