11:12 , 21 اپریل 2025
Watch Live

عید کی چھٹیوں پر 7 لاکھ سے زائد سیاحوں کا سوات اور ملحقہ علاقوں کا رخ!

پشاور: عید کے موقع پر سوات اور کاغان کی وادیوں میں سات لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

ملاکنڈ کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی کے مطابق، عید کی تعطیلات کے دوران 700,000 سے زائد سیاحوں نے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ وہ آرام دہ اور پرامن تجربہ حاصل کرسکیں۔

ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے لوگ ٹھنڈی ہوا اور خوبصورت مناظر کا لطف اٹھانے کیلئے یہاں پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کا تعلق پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ سے تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION