02:43 , 27 اپریل 2025
Watch Live

عوام کیلئے خوشخبری! عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ عید ممکنہ طور پر 30 یا 31 مارچ کو چاند کی رویت پر منحصر ہوگی۔

وزارت کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 30 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی، جب کہ عیدالاضحیٰ کے لیے 6 روز کی چھٹیاں 5 جون 2025 سے شروع ہوں گی، جو 10 جون تک جاری رہیں گی۔

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، اور سرحدی علاقوں میں عازمین حج و عمرہ کی سہولت کے لیے مخصوص برانچیں تعطیلات میں بھی کھلی رہیں گی تاکہ کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION