02:52 , 27 اپریل 2025
Watch Live

سعودی عرب، پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان

اس سال پاکستان سمیت سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں عید الفطر ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ظاہر ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی فلکیات مرکز نے گزشتہ روز پیش گوئی کی کہ سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ چاند سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا، جس کے باعث آنکھوں یا دوربین سے بھی چاند دیکھنا ممکن نہیں ہو گا۔

بین الاقوامی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو گا، اور اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہے تو سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں عید 31 مارچ (پیر) کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آئے گا۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو طویل عرصے بعد پاکستان سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ عید ایک ہی دن منائے گا۔

تاہم، موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث ان ممالک میں چاند رویت کے مطابق 30 مارچ (اتوار) کو عید منائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں قمری مہینوں کے آغاز میں عموماً ایک دن کا فرق ہوتا ہے، اور عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ بھی اکثر ایک دن پہلے سعودی عرب میں منائی جاتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION