03:05 , 27 اپریل 2025
Watch Live

چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، عید الفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری کا پیغام دیتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ فوجی جوان اور افسران عید کی خوشیاں اپنے خاندانوں سے دور رہ کر قوم کے دفاع میں گزار رہے ہیں۔ وہ امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں قومی ہیروز کی قربانیوں اور عزم کو یاد دلانے کا موقع فراہم کرتا ہے، جن کی بہادری اور اہل خانہ کے غیر متزلزل تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ عید کا دن یکجہتی، محبت اور احترام کے جذبات کو مزید فروغ دے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION