10:48 , 21 اپریل 2025
Watch Live

نیوزی لینڈ میں موجود کرکٹ ٹیم کی قوم کو عید کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے عید الفطر کی نماز ہملٹن میں ادا کی، جہاں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو خوشیوں کی مبارکباد دی۔ اس دوران فینز نے بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

کرکٹرز نے قوم کو پیغام دیا کہ وہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں، خود بھی عید کی خوشیاں منائیں اور دوسروں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم آج دوپہر 2 بجے سیڈن پارک میں ٹریننگ کرے گی، جبکہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔ میزبان نیوزی لینڈ کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION