11:05 , 21 اپریل 2025
Watch Live

غزہ میں صہیونی فوج کی دہشت گردی جاری، مزید ایک سو تیس فلسطینی شہید

غزہ میں صہیونی فوج کی دہشت گردی جاری، مزید ایک سو تیس فلسطینی شہید کر دیے۔ اسرائیل کے لبنان میں بھی حملے۔ متعدد افراد شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، بیت لاحیہ، بیت حنون اور رفح سمیت مختلف علاقوں پر بمباری، اڑتالیس گھنٹوں میں ایک سو تیس فلسطینی شہید ہو گئے۔ لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف راکٹ حملے۔ اسرائیل نے بھی جوابی حملے شروع کر دیے۔ لبنان جنگ بندی معاہدہ بھی خطرے میں پڑگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف پانچ راکٹ فائر کیے گئے۔ جن میں سے دو لبنانی حدود میں ہی گر گئے۔ تین راکٹوں کو اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوری طور پر جنوبی لبنان پر حملوں کا حکم دے دیا۔ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے گاوں پر بمباری کرتے ہوئے متعدد افراد کو شہید کردیا۔

لبنانی وزیراعظم نواف الاسلام نے بھی اسرائیل کے ساتھ دوبارہ جنگ کے خطرے کو ظاہر کردیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ لبنانی سرزمین سے ایسے حملے قوم کو پھر سے جنگ میں دھکیل دینگے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION