09:49 , 27 اپریل 2025
Watch Live

غزہ میں صہیونی فوج کے حملے جاری، مزید اڑتیس فلسطینی شہید

غزہ میں صہیونی فوج کے اندوہناک حملے جاری، چوبیس گھنٹے میں مزید اڑتیس فلسطینی شہید درجنوں زخمی کر دیے۔

رفح، جبالیہ اور خان یونس میں رہائشی عمارتوں پر بمباری، متعدد فلسطینی موت کی آغوش میں چلے گئے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اٹھارہ مارچ کو اسرائیل کے دوبارہ حملوں سے ایک لاکھ بیالیس ہزار فلسطینی ایک بار پھر در بدر ہوئے۔ شہادتوں کی مجموعی تعداد پچاس ہزار ایک سو تراسی ہوگئی۔

دوسری جانب امریکہ کی اسرائیل کی حمایت میں یمن پر بمباری کا سلسلہ بھی نہ رک سکا۔ حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION