02:01 , 22 اپریل 2025
Watch Live

اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ میں عید کی تیاریاں ماند پر گئیں

اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ میں عید کی تیاریاں ماند پر گئیں۔ چوبیس گھنٹے میں مزید تیس سے زائد فلسطینی شہید، ایمبولنسز کو بھی نشانے پر لے لیا۔

ظالم اسرائیل فوج نے عید الفطر کے پُرمسرت تہوار سے پہلے ظلم و بربریت کا بازار مزید گرم کر دیا۔ خان یونس، جبالیہ اور النصیرات پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری سے مزید تیس سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنگ بندی معاہدے کے بعد سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد نو سو چوبیس ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

غزہ میں ہر طرف موت کی بو پھیلی ہوئی ہے۔ غموں سے چُور فلسطینی اس اذیت ناک صورتحال میں جینے کا بہانہ تلاش کررہے ہیں۔ تباہ شدہ عمارتوں کے بیچوں بیچ مٹھائیوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔ خواتین نے گھروں میں بھی روایتی بسکٹس تیار کرنا شروع کردیے۔ فلسطینی بچے بھی اپنی بساط کے مطابق خریداری میں مصروف ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION