02:37 , 16 جون 2025
Watch Live

ہم غزہ کے عوام کو بھوکا مرنے نہیں دے سکتے، برطانوی وزیراعظم

لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم غزہ کے عوام کو بھوکا مرنے نہیں دے سکتے”۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ یہی یرغمالیوں کی رہائی اور امن کا واحد راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی، غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد پر خوفزدہ ہیں۔

کیئر اسٹارمر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں محدود خوراک کی فراہمی کو "ناکافی” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا جائے اور مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مخالفت کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی غزہ کے بحران پر حکومت کی مفصل پالیسی جاری کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION