12:17 , 13 جولائی 2025
Watch Live

غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں نیدرلینڈز میں منفرد احتجاج

المیرے: اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں نیدرلینڈز کے شہر المیرے میں شہریوں نے ہزاروں بچوں کے جوتے سڑک پر رکھ کر منفرد احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، یہ علامتی مظاہرہ اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی بے حسی کو بے نقاب کرنے کی کوشش ہے۔ اس سے قبل روٹرڈیم میں بھی ایسا ہی احتجاج ہوا تھا، جہاں 8 ہزار بچوں کے جوتے رکھے گئے تھے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ غزہ میں لاکھوں افراد زخمی، بے گھر اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔

دوسری جانب، حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات ناکام بنانے کا الزام لگایا ہے۔

حماس رہنما محمود مرداوی نے کہا کہ نیتن یاہو "ناممکن شرائط” پیش کر کے قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صرف 10 یرغمالیوں کی رہائی پر اصرار کر رہے ہیں اور معاہدے کے پہلے سے منظور شدہ نکات سے پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

تاحال اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے جنگ بندی پر کوئی واضح سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ثالث پس پردہ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION