11:59 , 21 اپریل 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی کا ایسا فائنل، جس میں دونوں ٹیموں نے دو بار بیٹنگ کی!

آسی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں ایک فائنل ایسا بھی ہوا ہے جس میں دونوں ٹیموں نے دو، دو بار بیٹنگ کی لیکن پھر بھی کوئی ٹیم فتح حاصل نہ کرسکی۔

یہ منفرد فائنل 2002 کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ کولمبو میں ہونے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ کپتان سنتھ جے سوریا 74 جبکہ سنگاکارا 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ابھی 14 رنز ہی بنائے تھے کے بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے میچ کو منسوخ کرکے میچ ریزرو ڈے پر دوبارہ کرانے کا اعلان کیا۔ اس طرح پہلے دن کا کھیل ضائع ہوگیا۔

ریزرو ڈے پر ہونے والے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے دوردھنے نے 77 اور رسل آرنلڈ نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کے فاسٹ بولر ظہیر خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

223 رنز کے تعاقب میں بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر ابھی 38 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش کے باعث دوبارہ میچ کو روک دیا گیا۔ اور بعد میں میچ کو منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کا فاتح قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ منفرد صورتحال آئی سی سی ایونٹ میں پہلی بار دیکھنے کو ملی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION