07:44 , 18 جولائی 2025
Watch Live

فاسٹ فوڈ کو مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا

بہاولنگر: فوڈ اتھارٹی نے بہاولنگر میں کارروائی کے دوران فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کیا جانے والا مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، دو ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی ریلوے گول چکر کے قریب عارف والا روڈ پر کی گئی جہاں سے سیکڑوں مردہ مرغیاں قبضے میں لی گئیں۔

دوسری جانب ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کے ہمراہ آپریشن کیا، جہاں 1,800 کلو بیمار مرغیاں تلف کی گئیں۔

ڈی جی کے مطابق 26 سپلائرز اور دکانوں پر 74 ہزار کلو مرغی چیک کی گئی، متعدد سپلائرز کو جرمانے کیے گئے جبکہ خراب مرغی فوری طور پر ضائع کر دی گئی۔

حکام کے مطابق بیمار مرغیاں مارکیٹ کی مختلف دکانوں اور فاسٹ فوڈ مراکز کو فراہم کی جا رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION