12:31 , 13 جولائی 2025
Watch Live

فاف ڈو پلیسی نے بابر اعظم کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹر فاف ڈو پلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

میجر کرکٹ لیگ میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈو پلیسی نے ایم آئی نیویارک کے خلاف 53 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی رواں سیزن میں دوسری سنچری ہے۔

اس اننگز کے ساتھ وہ 40 سال کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 8 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

اس فہرست میں بابر اعظم 7 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ مائیکل کلنگر بھی 7 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ ویرات کوہلی 5 سنچریوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

بابر اعظم اب تک بطور کپتان 144 میچز میں 5,200 سے زائد رنز اسکور کر چکے ہیں اور پاکستان، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی قیادت کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION