ویب ڈیسک
|
11 مہینے پہلے
فتنہ الہندستان کا ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ

آج شام کو فتنہ الہندستانی کے بیس سے تیس دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے بازار میں داخل ہوئے اور بلوچ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان دہشتگردوں نے سافٹ ٹارگٹ جیسا کہ بینک اور مارکیٹوں کو نشانہ بنایا۔ بازار میں عام بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان دہشتگردوں سے بلوچ بچوں اور عورتوں کو بچانے کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوے، بلیدہ سے تعلق رکھنے والے اور سراب کے اے ڈی سی آر ہدایت اللہ بلیدی نے جام شہادت نوش کیا۔ تاہم ایف سی کو آتا دیکھ کر دہشتگرد دم دبا کر بھاگ گئے۔
فتنہ الہندستان نے بلوچ علاقوں کو اور بلوچ خواتین و بچوں کو ٹارگٹ کر کے ایک دفعہ پھر ثابت کیا کہ ان انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کا بلوچستان اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











