ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
فخر زمان کی جگہ کون ٹیم میں شامل؟ منظوری دیدی گئی!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے قومی سکواڈ سے باہر ہوگئے۔ اُن کی جگہ امام الحق کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کی شمولیت کی منظوری دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عثمان وہلہ بھی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی حکام نے کہا تھا کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، جس کے باعث وہ دبئی روانہ ہونے والی قومی ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کر رہے۔ فخر زمان کو فوری طور پر لاہور ہائی پرفارمنس سینٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں ان کی مکمل اسسمنٹ کے بعد ان کی بحالی پر کام کیا جائے گا۔
فخر زمان پاکستان کے لیے ایک اہم بیٹر سمجھے جاتے ہیں، خاص طور پر ون ڈے فارمیٹ میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی بیٹنگ لائن پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔











