09:22 , 27 اپریل 2025
Watch Live

فرانسیسی صدر کا بڑا اعلان! کیا فرانس فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا؟

پیرس – فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس جون 2025 میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی کانفرنس میں حتمی شکل دینا ہے۔

ایمانوئل میکرون نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کسی خاص ملک یا گروپ کو خوش کرنے کے لیے نہیں کیا جا رہا، بلکہ ان کے مطابق یہ ایک صحیح اور منطقی قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا، "ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی سمت میں قدم اٹھانا چاہیے، اور ہم اس فیصلے کے قریب آنے والے چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔”

اس بیان کے بعد فلسطینی حکام نے فرانس کے اس اقدام کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION