02:36 , 22 مئی 2025
Watch Live

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد فضائی حدود بحال

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کیلئے دستیاب ہیں، اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کیلئے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کچھ دیر قبل تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جو شام 4:30 بجے سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے لیکن اپنی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان کی فضائی حدود 11 مئی دوپہر 12 بجے تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جو اب مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION