11:29 , 21 اپریل 2025
Watch Live

جہنم عورتوں سے بھری ہوگی، فضا علی کو بیان پر تنقید کا سامنا!

اداکارہ سے میزبان بننے والی فضا علی کے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران شادی سے متعلق متنازعہ بیانات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے خواتین کو اپنے شوہروں کے سامنے فرمانبردار ہونے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ "خواتین کی زبان” ہی مردوں کو سب سے زیادہ غصہ دلاتی ہے۔

فضا علی نے کہا کہ خواتین کبھی بھی مردوں سے زیادہ مضبوط نہیں ہو سکتیں اور اس بات کو مذہبی دلائل سے بھی ثابت کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "جہنم زیادہ تر خواتین سے بھرا ہوگا”۔

انہوں نے خواتین کے اپنے شوہروں سے سوالات کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسی حرکتیں مردوں کو دور کر دیتی ہیں۔ فضا علی نے فیمینسٹ نعرے "میرا جسم، میری مرضی” پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نعرہ گھریلو کاموں سے انکار کی ترغیب دیتا ہے۔

ایک کام کرنے والی ماں نے فضا کے خیالات کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کیلئے محنت کر رہی ہیں اور اپنے بے روزگار شوہر کی طرف سے زیادتی کا شکار ہیں، لیکن فضا نے کہا "اللہ نے تمہارے شوہر کو تمہارا باس بنایا ہے” اور خواتین کو نصیحت کی کہ "احترام میں جھکنا چاہیے”۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION