10:11 , 21 اپریل 2025
Watch Live

عرب ممالک کے انکار کے بعد امریکہ، اسرائیل کا فلسطینیوں کو افریقہ منتقل کرنے کا مشن

عرب ممالک کے انکار کے بعد امریکہ اور اسرائیل فلسطینیوں کو افریقہ منتقل کرنے کی سازش رچانے لگے۔ تین افریقی ممالک سے رابطے کرکے فلسطینیوں کو پناہ دینے کا کہہ دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق عرب ممالک کے انکار کے بعد امریکہ اور اسرائیل نے افریقی ممالک سے امیدیں لگالیں۔ فلسطینیوں کو پناہ دینے کیلئے قائل کرنے لگے۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکام نے سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ سے رابطہ کیا اور انہیں فلسطینیوں کو پناہ دینے کا کہا ہے۔ تاہم سوڈان نے امریکی پیش کش کو مسترد کردیا جبکہ صومالیہ اور صومالی لینڈ نے اس معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب حماس جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی طرف جانے کے اصولی موقف پر قائم۔ کہا معاہدے کے تحت جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی طرف جانا ہوگا۔ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے ثالثوں کے مشورے پر امریکی شہریت رکھنے والی اسرائیلی فوجی یرغمالی رہا کرنے کو تیار ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION