09:39 , 27 اپریل 2025
Watch Live

فلسطین کی حمایت پر امریکہ نے 300 طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے

نیویارک: انسانی حقوق اور جمہوریت کے علمبردار امریکہ کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، جس نے اسرائیل کی حمایت میں تمام حدیں پار کر دیں ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ تین سو سے زائد طلبہ و طالبات کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور انہیں امریکہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ وہ طلبہ ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت کی تھی یا کسی فلسطین مخالف احتجاج میں حصہ لیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حمایت کے ذریعے دہشت گردی یا شدت پسندی کو فروغ دینے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ویزے منسوخ ہونے والوں میں انڈونیشیا، ملائشیا، ترکی اور دیگر مسلم ممالک کے طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION