02:29 , 22 مئی 2025
Watch Live

پاک بھارت کشیدگی: بھارتی فلم انڈسٹری نے پاکستانی فنکاروں کا بائیکاٹ کر دیا

ممبئی: بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائیز نے ایک خط جاری کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور تکنیکی ماہرین پر بھارتی فلمی منصوبوں میں کام کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ خط میں نہ صرف پاکستانی فنکاروں کے بائیکاٹ کی بات کی گئی ہے بلکہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم "ابیر گلال” کی بھارت میں ریلیز پر پابندی کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جب تک سرحدی حالات نارمل نہیں ہوتے، بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کو پاکستانی ٹیلنٹ کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کرنا چاہیے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION