02:59 , 27 اپریل 2025
Watch Live

فواد خان کی فلم بھارت میں ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان 9 سال بعد بالی وڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں، لیکن ان کی فلم "عبیر گلال” ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عید کے موقع پر فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم "عبیر گلال” کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا، جسے ان کے مداحوں نے پسند کیا، تاہم یہ فلم سیاسی جماعتوں کی مخالفت کا سامنا کر رہی ہے۔ ایم این ایس اور شیو سینا کی جانب سے فلم کی ریلیز کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، اور سیاسی رہنماؤں نے ریاست مہاراشٹرا میں اس فلم کی ریلیز نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سیاسی رہنما امیہ کھوپکر نے کہا کہ "ہم فلم کو مہاراشٹرا میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اس میں پاکستانی اداکار فواد خان ہیں۔” شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے بھی کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی فلمیں بھارتی شائقین میں مقبول نہیں ہوتیں اور وہ بھارت میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستانی فلمیں بھارت میں ریلیز کرنے کے بارے میں حکومت کا فیصلہ ہونا چاہیے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION