11:48 , 12 جولائی 2025
Watch Live

فوجی حملے سے ایران کا ایٹمی پروگرام ختم نہیں ہوگا، اسرائیل کا اعتراف

اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی زاچی ہنیبی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے اکیلے ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے چینل 12 سے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل کی فوجی مہم کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ اپنے جوہری منصوبوں کو ترک کرے۔

ہنیبی نے واضح کیا کہ اسرائیل سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ چار اہم اہداف پر توجہ مرکوز ہے ایٹمی مراکز، میزائل صلاحیتیں، زمینی فوجی دستے، اور مذاکرات کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا۔

انہوں نے کہا کہ صرف فوجی کارروائی سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، اور ایران کا ایٹمی پروگرام طاقت کے ذریعے ختم کرنا ناممکن ہے۔

ہنیبی نے لبیریا اور جنوبی افریقہ کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک خود اپنے ایٹمی پروگرام ختم کر چکے ہیں، اور ایران کو بھی اسی طرح قائل کیا جا سکتا ہے۔

ان کے مطابق صرف امریکہ، خاص طور پر سابق صدر ٹرمپ، ایران کو کسی معاہدے پر آمادہ کر سکتے ہیں۔

ہنیبی کا ماننا ہے کہ اگر ایران کو اپنے ایٹمی پروگرام ختم کرنے میں زیادہ فائدہ نظر آئے تو وہ ایسا کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION