11:32 , 21 اپریل 2025
Watch Live

امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں 2024 میں 75 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ان کی دولت 342 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی شخص اتنی بڑی دولت کے ساتھ دنیا کا سب سے امیر فرد بنا۔

فوربز کی 39 ویں سالانہ فہرست کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3028 ارب پتی ہیں، جو تاریخ کا سب سے بڑا عدد ہے۔ ایک سال کے دوران 247 افراد ارب پتی بنے، اور عالمی ارب پتیوں کی مجموعی دولت 2 ہزار ارب ڈالرز سے بڑھ کر 16 ہزار ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ ہیں، جن کی دولت 216ارب ڈالرز ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر ایمازون کے بانی جیف بیزوز ہیں جن کی دولت 215ارب ڈالرز ہے۔

اس کے علاوہ، اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن 192 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے، برنارڈ آرنلٹ 178 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں، اور وارن بفٹ 154 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 108 ارب ڈالرز کے ساتھ 13 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کے مکیش امبانی 92.5 ارب ڈالرز کے ساتھ 18 ویں نمبر پر ہیں۔

دنیا کی امیر ترین خاتون ایلس والٹن ہیں، جن کی دولت 101 ارب ڈالرز ہے اور وہ 15 ویں نمبر پر ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION