01:19 , 22 مئی 2025
Watch Live

شناختی کارڈ اور ب فارم کی فیس میں تبدیلی

نادرا نے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) اور بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ب فارم) کے لیے اپریل 2025 کا نیا فیس اسٹرکچر جاری کر دیا ہے۔

نئے اسٹرکچر کے مطابق اسمارٹ شناختی کارڈ کی فیس تبدیلی کے بعد اب یہ ہوں گی:

نارمل کی 750 روپے، ارجنٹ کی 1,500 روپے جبکہ ایگزیکٹو کی 2,500 روپے۔

نارمل ب فارم کی فیس 50 روپے جبکہ ایگزیکٹو کی 500 روپے ہوگی۔

نادرا کے مطابق، ب فارم بچوں کی شناخت کیلئے بنیادی دستاویز ہے اور نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کیلئے ضروری ہے۔

نادرا نے حال ہی میں اپنے نظام اور خدمات کو بہتر بنایا ہے تاکہ عوام کو تیز اور مؤثر سہولت فراہم کی جا سکے۔ شہری قریبی نادرا دفتر یا آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

نادرا نے عوام پر زور دیا ہے کہ شناختی دستاویزات بروقت حاصل اور تجدید کریں تاکہ شفاف اور مؤثر عوامی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION